سیکولری لاجک-اگر وہ بھی ایسا کرلیں۔۔


ایک استدلال یہ بھی وضع کیا جاتا ھے کہ”اگر ہندوستان بھی اپنے ملک کو ہندو سٹیٹ ڈیکلیر کردے یا امریکہ عیسائی سٹیٹ ڈیکلیئر کردے تو آپ مسلمانوں کو کیسا لگے گا؟ تو اگر آپ ان سے انکے ملکوں میں برابری کے حقوق طلب کرتے ہیں تو اپنے ملک میں یہ حقوق کیوں نہیں دیتے؟’
“ریسیپروسیٹی” (Reciprocity) کی عقلیت پر مبنی یہ نہایت عجیب و غریب استدلال ہے۔ ۔ہم انکے ملک میں رہنے والے مسلمانوں کے لئے سیکولرازم کی بنیاد پر حقوق اس لئے نہیں مانگتے کہ ہم سیکولرازم کو حق سمجھتے ہیں بلکہ اس لئے مانگتے ہیں کہ وہ “خود اسکا اقرار کرتے ہیں”۔ اگر ہمیں قوت حاصل ہو تو ہم کب اس سیکولرازم کی دہائی دینے والے ہیں؟
پھر یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ جو لوگ “خود” سیکولرازم کو پروموٹ کرتے ہیں ہم انکے منہ میں یہ بات کیوں ڈال کر استدلال وضع کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ “اگر وہ یوں کرلیں یا ووں کرلیں تو؟”
بھائی ہم تو ان سے انکی پوزیشن پر بات کریں گے، نہ کہ کسی مفروضہ پوزیشن پر۔۔۔۔جب وہ ایسا کریں گے تو اس وقت “بطور حکمت عملی” ہمیں حسب استطاعت کیا کرنا ہے ہم دیکھ لیں گے۔
مگر اس بنا پر ہم سے یہ مطالبہ ہرگز جائز نہیں کہ ہم بھی اپنے یہاں اسی اصول پرحقوق دینے کے پابند ہونگے۔۔ آخر کیوں فرض کیا جائے کہ ایک ہی اصول ہر جگہ لاگو ہونا چاہئے؟ دیکھئے جب آپ امریکہ جاتے ہیں تو امریکی آپ کو “زنا کا حق” دیتے ہیں، تو کیا اسکا مطلب یہ ہے کہ جب امریکی ہمارے یہاں آئے تو ہم بھی اسے یہ حق عطا کریں؟
پھر اس استدلال کی نوعیت سے معلوم ہورہا ہے کہ آپ اسلام کو معاملے میں “ایک فریق” بنا کر خود اس سے “باہر کھڑے” ہوکر گویا فریقین کے درمیان منصفی کرانا چاہتے ہیں۔ یہ عین سیکولرانہ طرز استدلال ہے، پھر آپ کہتے ہیں کہ
“ہمیں سیکولر مت کہو۔”

إرسال تعليق

Cookie Consent
We serve cookies on this site to analyze traffic, remember your preferences, and optimize your experience.
Oops!
It seems there is something wrong with your internet connection. Please connect to the internet and start browsing again.
AdBlock Detected!
We have detected that you are using adblocking plugin in your browser.
The revenue we earn by the advertisements is used to manage this website, we request you to whitelist our website in your adblocking plugin.
Site is Blocked
Sorry! This site is not available in your country.